ویمنز سیریز، انگلینڈ نے پاکستان کو 75 رنز سے شکست دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

eng vs pak women
ویمنز سیریز،انگلینڈ نے پاکستان کو 75 رنز سے شکست دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ میں شامل تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

کنرارا اوول، کوالالمپور میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز ڈینی وائٹ اور یبیمانٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت مہمان ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔

ڈینی وائٹ نے 95 گیندوں پر 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 110 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ بیمانٹ 107 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں، دونوں کرکٹرز کے درمیان 188 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

مہمان ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والی اسپنر رامین شمیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 10 سال بعد واپسی: سری لنکا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

285 رنز کے تعاقب میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور محض 39 کے مجموعی اسکور پر اس کی تین بیٹرز آٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئیں۔

چوتھی وکٹ کے لیے بسمعہ معروف اور عمیمہ سہیل کے درمیان 67 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم کپتان بسمعہ معروف 69 اور عمیمہ سہیل 29 رنز بناکر آئوٹ ہوگئیں۔

دونوں کھلاڑیوں کے آٹ ہونے کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ ایک بار پھر دبا کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم 45ویں اوور میں 209 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔

عالیہ ریاض نے 39 رنز اسکور کیے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے کیٹ کراس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں پاکستان کی جانب سے رامین شمیم اور انگلینڈ کی جانب سے سارہ گلین نے ڈیبیو کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 12 دسمبر کو کنرارا اکیڈمی اوول میں کھیلا جائے گا۔

Related Posts