ایشیا کپ: بھارت نے سری لنکاکو 41رنز سے شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ: بھارت نے سری لنکاکو 41رنز سے شکست دیدی
ایشیا کپ: بھارت نے سری لنکاکو 41رنز سے شکست دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایشیا کپ: ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ بھارت نے سری لنکا کو41 رنز سے شکست دیدی۔

بھارت نے اہم میچ میں سری لنکا کو جیت کیلئے 214 رنز کا ہدف دیا تھا۔جبکہ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا پوری ٹیم 172رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم بھارتی بلے باز سری لنکن اسپنرز کے جال میں پھنس گئے، تمام 10 کھلاڑیوں کو اسپنرز نے پویلین کی راہ دکھائی۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اوپنر شبمن گل 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی3، کپتان روہت شرما 53 رنز اور کے ایل راہول 39 پر آؤٹ ہوگئے، اس کے علاوہ ایشان کن 33 رنز بناسکے، اس کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹر سری لنکن اسپنرز کے سامنے ٹک نہ سکا۔

مزید پڑھیں:بھارت سے شرمناک شکست،شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

ایشیا کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم کے اسپنرز نے مخالف ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہو۔

Related Posts