اسٹاک مارکیٹ میں 366 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 366 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 366 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز (منگل) کے دوران مثبت صورتحال دیکھنے کو ملی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس 438 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم اختتام پر 100 انڈیکس 366 پوائنٹس اضافے سے 41518 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ کے حصص بازارمیں 23 کروڑشیئرز کے سودے 9.62ارب روپے میں طے کئے گئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے بڑھ کر 6824 ارب روپے رہا۔

دوسری جانب ملک میں آج ڈالر کی قیمت میں بھی بڑی کمی واقع ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 11 پیسے سستا ہوا۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 233 روپے 91 پیسے ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

انٹربینک کے دو کاروباری دنوں میں ڈالر 5 روپے 74 پیسے سستا ہوچکا ہے۔جس کے بعد روپے کی گرتی ہوئی قدر کو بریک لگ گیا۔

Related Posts