کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 19 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
نوٹس کے ذریعے الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماؤں کو 30 اگست کو طلب کرلیا ہے، اور انہیں ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے اور تحریری جوابات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 983 ہوگئی۔ این ڈی ایم اے
بعدازاں پی ٹی آئی کے رہنما اسدعمر نے الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ اسد عمر نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس بلاجواز اور غیرقانونی ہے۔
منڈا ہیڈ ورکس کا پُل ٹوٹ گیا، چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلاب کا خطرہ
مزید برآں سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمرنے کہا کہ ہمیں توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس دیا گیا ہے، غیرقانونی نوٹس کے خلاف درخواست دائر کی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف اس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔
سمندر پار پاکستانی اور عالمی برادری سیلاب زدگان کی مدد کیلئے آگے آئیں، صدر مملکت