ملک میں سیلاب سے تباہی، پاکستان کا پڑوسی ممالک سے رابطہ منقطع ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سیلاب سے تباہی، پاکستان کا پڑوسی ممالک سے رابطہ منقطع ہوگیا
ملک میں سیلاب سے تباہی، پاکستان کا پڑوسی ممالک سے رابطہ منقطع ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچادی ہے جس کے باعث پاکستان کا پڑوسی ممالک سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدترین سیلاب اوربارش نے پاکستان کا پڑوسی ممالک سے بھی رابطہ منقطع کردیا۔ بلوچستان میں طوفانی بارش کے بعد ایران، ترکی اور افغانستان کیساتھ تجارت معطل ہوگئی ہے۔

بارش کے بعد ترکی، ایران اور افغانستان کے درمیان رابطہ پل بھی ٹوٹ گیا اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے اور بابو سر روڈ بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 983 ہوگئی۔ این ڈی ایم اے

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے چونتیس اضلاع پانی میں ڈوبے ہیں، ریلوے ٹریک بند ہیں اور رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئیں ہیں۔سیلاب سے تباہی کے بعد ایران، ترکی اور افغانستان سے تجارت متاثر ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

منڈا ہیڈ ورکس کا پُل ٹوٹ گیا، چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلاب کا خطرہ

معلوم رہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس کے بعد معمولات زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہوگئی ہے۔

کوہلو اور مستونگ میں متاثرین کھلےآسمان تلےرہنے پر مجبور ہیں جبکہ شدید بارشوں سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے ، پی ٹی سی ایل سمیت موبائل نیٹ ورک بند ہیں، جس سے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Related Posts