کراچی:وفاقی حکومت کی جانب سے آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد سائیکل مارکیٹ پہنچ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں نے سائیکل مارکیٹ کا رخ کیا تو وہاں بھی انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
دکانداروں کا کہنا تھا کہ شہری سائیکل چلائیں اپنا خرچہ بچائیں اور صحت بھی اچھی بنائیں۔دوسری جانب کچھ خریدار سائیکل بھی مہنگی ہونے پر مایوس ہوگئے اور خالی ہاتھ لوٹ گئے۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر پیٹرول پرائس کا ہیش ٹیگ بھی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، شہریوں کی جانب سے میمز بناکر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔جبکہ وفاقی وزراء کی جانب سے وضاحتیں پیش کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں: مہنگائی کا سونامی، حکومت اپنی نااہلی کی قیمت عوام سے وصول کررہی ہے، بلاول بھٹو