امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کے ثمرات، اسٹیل کی قیمت کم ہونے لگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کے ثمرات، اسٹیل کی قیمت کم ہونے لگی
امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کے ثمرات، اسٹیل کی قیمت کم ہونے لگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:امریکی ڈالرکی قیمت کم ہونے کے ثمرات نظر آنے لگے، بلند ترین سطح پر پہنچنے والی اسٹیل کی قیمت بھی نیچے آنے لگی ہے۔

اسٹیل ساز کمپنیوں نے سریے کی فی ٹن قیمت میں 6 ہزار سے7ہزارروپے کمی کردی ہے۔جس کے بعد بلڈرز اور کنسٹرکشن کے شعبے سے منسلک افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سریے کی فی ٹن قیمت2 لاکھ29 ہزار سے لیکر2 لاکھ33 ہزار روپے تک مقرر کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوگئیں

ڈالرمہنگا اور عالمی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں 2سال سے اسٹیل کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں۔اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2لاکھ40ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

Related Posts