آرمی چیف توسیع معاملہ: سپریم کورٹ کے فیصلے میں سقم موجود ہیں۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Report submitted by Nawaz's lawyers itself a proof he is healthy: Fawad Ch

وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے  سپریم کورٹ کے فیصلے میں سقم موجود ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ریاستی اداروں کو اپنی حدود کا تعین کرکے آگے بڑھنا ہوگا، بصورتِ دیگر اختیارات کی جنگ ختم نہیں ہوگی۔ 

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان آگے نہیں جاسکتا جب تک پارلیمنٹ کو اعلیٰ و معتبر ادارہ نہ بنایا جائے۔ عدلیہ پارلیمنٹ کا احتساب کرتی ہے، خود پارلیمانی اکاؤنٹس کمیٹی میں احتساب کے لیے حاضری نہیں دیتی۔

فواد چوہدری کہا کہ نیب کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو مسئلہ یہ درپیش ہے کہ احتساب خود ان کی چوکھٹ پر آ کر کھڑا ہوگیا۔ طاقتور لوگوں کے خلاف انکوائری شروع کرنے پر وہ سیاسی محاذ کھول دیتے ہیں۔

انہوں نے سینیٹ میں نیب سے متعلق پیپلز پارٹی کی ترامیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے کچھ اختیارات پر بحث بھی کی جاسکتی ہے اور ان پر تنقید کی بھی گنجائش موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، قانون میں سقم کے حوالے سے اپوزیشن اور حکومت دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ پاکستان ایسے تمام مسائل خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  برطانیہ کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے پاکستانی نژاد اراکین پارلیمنٹ کو مبارکباد دی۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو روز قبل  وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 15 کامیاب پاکستانی نژاد اراکینِ پارلیمنٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں کامیاب 15  ارکان کو فواد چوہدری کی مبارکباد

Related Posts