اسرائیل فلسطین تنازع، سوشل میڈیا صارفین نے میکڈونلڈز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

آج صبح سے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صارفین میکڈونلڈز کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

میکڈونلڈز ایک عالمی برانڈ ہے جو کہ اپنے برگرز اور فرائز کے منفرد ذائقے کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ حال ہی میں میکڈونلڈز نے اسرائیلی فوجیوں کو مفت کھانا دینے کا اعلان کیا جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا۔

اُن میں سے اکثریت نے میکڈونلڈز سے سوال کیا کہ آپ کیسے اسرائیلیوں کو مفت کھانا دے سکتے ہیں جبکہ وہ فلسطینیوں پر ظلم کررہے ہیں۔

صارفین کے مطابق کیا میکڈونلڈز کو بھوک پیاس سے تڑپتے معصوم فلسطینی بچے نظر نہیں آرہے؟ آئیے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بدترین بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی بمباری میں مجموعی طور پر شہید ہونیوالوں کی تعداد 1500 سے زائد ہوگئی جبکہ 6 ہزار فلسطینی زخمی ہیں جن میں بچے اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔