سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ ایس ایس پی حیدرآباد تعینات

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ ایس ایس پی حیدرآباد تعینات
سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ ایس ایس پی حیدرآباد تعینات

کراچی: سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ کوایس ایس پی حیدرآباد تعینات کردیا گیا، ایس ایس پی حیدر آباد عدیل حسن چانڈیو کو ایس ایس پی سیکیورٹی اسپشل برانچ کراچی تبادلہ کردیا گیا۔

ایس ایس پی سرفراز نواز کو ایس ایس پی سٹی ضلع جنوبی کراچی تعینات کردیا گیا،لیفٹیننٹ ریٹائرڈ غلام مرتضیٰ تبسم کا ایس ایس پی سینٹرل کراچی تبادلہ کردیا گیا، ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کا ایس ایس پی سینٹرل سے ایس ایس پی اے وی ایل سی کراچی تبادلہ کردیا گیا۔

ایس ایس پی اعجاز احمد شیخ کا ایس ایس پی ضلع دادو تبادلہ کردیا گیا،ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس لیگل کراچی رینج سی پی او تعینات کردیا گیا۔

ایس ایس پی زبیر نزیر احمد شیخ کا ضلع جنوبی کراچی تبادلہ کردیا گیا،ایس ایس پی سمیر نور کا تبالہ ضلع قمبر شداد کوٹ کردیا گیا، ایس ایس پی عمران قریشی کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن ٹو تعینات کردیاگیا۔

ایس ایس پی شمائل ریاض ملک کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل ویلفیئر سی پی او سندھ تعینات کردیا،ایس ایس پی شاہ جہاں کو ایس ایس پی عمر کوٹ تعینات کردیا، ایس ایس شہلا قریشی کو اینکٹنگ ڈی آئی جی اسٹبلیشمنٹ تعینات کردیا گیا،ایس ایس پی فدا حسین جانوری کو ایس ایس پی کیماڑی تعینات کردیا گیا۔

Related Posts