اسلام آباد: وزیراعظم آفس کو نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے حوالے سے وزارت دفاع کی جانب سے سمری موصول ہوگئی ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزارت دفاع کی جانب سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے سمری وزیراعظم آفس کو بھجوادی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا اعلان کیا جائے گا۔
وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے DG ISI کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئ تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 13, 2021
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی، آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل اور نئی تقرری کا پراسس شروع ہوچکا ہے۔
پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے ڈی جی پر مشاورت مکمل ہوگئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی ملٹری اور سول قیادت کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں، جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں۔
فواد چوہدری کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لئے قانونی طریقہ اپنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم اور آرمی چیف کے مابین نئے ڈی جی، آئی ایس آئی کیلئے مشاورت مکمل