سینیٹرکی حیثیت سے فیصل واؤڈاکی کامیابی کانوٹیفیکیشن روکنے کیلئے درخواست دائر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹرکی حیثیت سے فیصل واؤڈاکی کامیابی کانوٹیفیکیشن روکنے کیلئے درخواست دائر
سینیٹرکی حیثیت سے فیصل واؤڈاکی کامیابی کانوٹیفیکیشن روکنے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں حکمراں سیاسی جماعت تحریکِ انصاف کے کامیاب امیدوار فیصل واؤڈا کی سینیٹر کی حیثیت سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واؤڈا کی کامیابی چیلنج کرتے ہوئے ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی جس میں فیصل واؤڈا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

وکیل جہانگیر جدون کا جمع کرائی گئی درخواست کے متن میں کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا کی نااہلی کیلئے ہماری درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کردی جائے۔ فیصل واؤڈا کو سینیٹر کی سینیٹر کی حیثیت سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی استدعا کرتے ہیں۔

ن لیگ کے وکیل نے درخواست کے متن میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ فیصل واؤڈا کا حلف نامہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ نہ فیصل واؤڈا الیکشن کمیشن میں اور نہ ہی ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے پیش ہوئے۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کیلئے نومنتخب سینیٹر فیصل واؤڈا کی جانب سے فوری حکمِ امتناع کی استدعا کو مسترد کردیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز بھی جاری کیے۔

سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے 16 مارچ کو تفصیلی جواب طلب کیا ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ بھی طلب کیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں فیصل واؤڈا کے خلاف درخواست کو قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف فیصل واڈا کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فی الوقت روکا نہیں جاسکتا۔ فیصل واؤڈا الیکشن کمیشن کو بتائیں کہ سندھ ہائی کورٹ نے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ فیصل واؤڈا کے خلاف 3 شکایات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل واؤڈا کا بیانِ حلفی جھوٹا نکلا،  نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری 

Related Posts