چوہدری شوگر ملز کیس،مریم نوازکی درخواست پرنیب کونوٹس جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوہدری شوگرملزکیس،مریم نوازکی درخواست پرنیب کونوٹس جاری
لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرگ اور چوہدری شوگر ملز کیس میں زیر حراست مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے 14 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز  اورمنی لانڈرگ کیس میں زیر حراست مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے 14 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

 لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،مریم نواز کی جانب سے ایڈووکیٹ امجد پرویزاور مومن ملک پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ مریم نواز کو کب گرفتار کیا گیا، جس پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ مریم نواز کو 8 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔

 دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ مریم نواز کی درخواست میں علی جہانگیر صدیقی کے کیس کے دستاویزات کیوں لگائے گئے  جس پر مریم نواز کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علی جہانگیر صدیقی  کے کیس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایس ای سی پی کے ریفرنس کے بغیر نیب کارروائی نہیں کر سکتا۔

مریم نواز کے وکیل نے دلائل دیئے کہ درخواستگزار ملک کے تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کی بیٹی ہے، ملزمہ کا خاندان سیاسی تاریخ کا حامل ہے، پانامہ لیکس کیس میں تمام جائیدادیں اور اثاثے ڈکلیئر کر رکھے ہیں۔

پٹیشن میں مریم نواز نے عدالت سے استدعا کی کہ ضمانت پر رہائی کی درخواست کے حتمی فیصلے تک عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ۔

Related Posts