اینٹی نارکوٹکس فورس اور کسٹم حکام کا اردو یونیورسٹی کے قریب چھاپہ، 2 من چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اینٹی نارکوٹیکس فورس اور کسٹم حکام کی اردو یونیورسٹی کے قریب چھاپہ، 2 من چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹیکس فورس اور کسٹم حکام کی اردو یونیورسٹی کے قریب چھاپہ، 2 من چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس و کسٹم حکام کی ٹیم نے گلش اقبال اردو یونیورسٹی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دو من چرس برآمد کرلی ہے۔

اینٹی نارکوٹکس اور کسٹم حکام کے ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع دو رکشوں پر چھاپہ مارا اور اعلیٰ درجے کی چرس اور افیون برآمد کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران برآمد ھونے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ رکشوں کو تحویل میں لے کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفتیش کے لیے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران نارکوٹکس کی ٹیم ایک سرکاری ایک پرائیویٹ گاڑی اور چار موٹر سائیکلوں پر سوار تھی۔

Related Posts