انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی پوزیشن مزید بہتر کی ہے۔
حال ہی میں آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ میں کپتان بابر اعظم اب بھی پہلے نمبر پر موجود ہیں بعدازاں شاہین شاہ آفریدی اور امام الحق نے نئی رینکنگ میں اپنی پوزیشن غیر معمولی طور پر بہتر کی ہے۔
آئی سی سی نے بھی جاری رینکنگ میں خاص طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی اور اس کے نتیجے میں عالمی درجہ بندی میں ان کی نمایاں پوزیشن کا تذکرہ کیا۔
🇵🇰 Pakistan star retains top spot as team-mate rises up batter rankings.https://t.co/LyMeowpdCm
— ICC (@ICC) April 7, 2022
خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو سنچری اور ایک نصف سنچری اننگز کھیلنے والے بابراعظم نے ون ڈے کرکٹ کے ٹاپ بیٹر کی پوزیشن برقرا رکھی ہے، فہرست میں بابراعظم 891 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جب کہ ویرات کوہلی 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
مزید برآں آئی سی سی کی جاری کی گئی رینکنگ میں ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سب سے بہتر کارکردگی امام الحق کی رہی، جو آئی سی سی کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں اپنے ون ڈے کرکٹ کیریئر کی بہترین پوزیشن پر موجود ہیں۔
ون ڈے کرکٹ کے بیٹسمینوں کی رینکنگ میں امام الحق، بابراعظم اور ویرات کوہلی کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ 795 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ یہ پوزیشن حاصل کرنے والے امام الحق کی رینکنگ سات درجے بہتر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ، قطر میں سیکیورٹی گارڈز جبری مزدوری کیلئے مجبور، ایمنسٹی انٹر نیشنل