کراچی پر جنسی بھیڑیوں کی یلغار، ایک اور معصوم بچی اغواء، پولیس کو سانحہ کا انتظار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Another minor girl abducted in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : جنسی ہوس یا زیادتی کی ویڈیوز کا کاروبار، شہر قائد میں نوعمر معصوم بچیوں کے اغواء کی وارداتوں میں تیزی آگئی، سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں ایک اور بچی کو اغواء کرلیا گیا، پولیس کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

کراچی میں گزشتہ کئی روز سے معصوم بچیوں کے اغواء کا سلسلہ جاری ہے،ذرائع کے مطابق تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود میں گل ہومز سے آج صبح 9 بجے ایک نوعمر معصوم بچی کو اغواء کرلیا گیا۔

تقریباََ 4 سے 5 سالہ بچی سائرہ آج صبح گل اپنے گھر کے سامنے بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ بچوں کے مطابق اغواء کار کالی گاڑی میں آکر اغوا کرکے لے گئے۔

گزشتہ رات بھی لیاری کے  علاقے نیا آباد میں ایک بچی کے اغواء کی واردات ناکام بنادی گئی جبکہ علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

اس سے قبل جمعہ چار ستمبر کو عیسیٰ نگری سے سالہ 5 مروہ کو اغواء کے بعد جنسی زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش جلادی گئی تھی۔ آج اغواء ہونیوالی بچی کے اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہیں۔

مزید پڑھیں: عیسیٰ نگری کے قریب سے 5سالہ بچی مروہ کی بوری بند سوختہ لاش برآمد

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو کال کرنے کے باوجود اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذموم کارروائیوں  میں ڈارک ویب کیلئے جنسی ویڈیوز بنانے والے عناصر بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔

Related Posts