کورنگی پولیس کی ٹیکنکل بنیاد پر دوسری اہم کارروائی، ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورنگی پولیس کی ٹیکنکل بنیاد پر دوسری اہم کارروائی، ملزم گرفتار
کورنگی پولیس کی ٹیکنکل بنیاد پر دوسری اہم کارروائی، ملزم گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورنگی پولیس کی ٹیکنکل بنیاد پر دوسری اہم ٹارگیٹڈ کارروائی،بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کا مطلوب ماسٹر مائنڈ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے ٹیکنکلی بیس موبائل ٹریسنگ و جیوفینسنگ کے ذریعے کورنگی زمان ٹاؤن کے مختلف مقامات پر ڈکیتی کرنے والے گروہ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم اور ساتھیوں کی CCTV فوٹیج بھی موجود ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان کس طرح شہریوں سے اسلحے کے زور پر واردات کرتے اور فرار ہوجاتے تھے۔

گرفتار ماسٹر مائنڈ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی غیر لائسنس یافتہ اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن اور دو چھیننے ہوئے موبائل فون بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

گرفتار سرغنہ ملزم وسیم عادی جرائم پیشہ ہے, جوکہ تھانہ سمن آباد سمیت کراچی کے متعدد تھانوں سے غیر قانونی اسلحے, پولیس پر فائرنگ اور لوٹ مار کی وارداتوں میں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

وائرل CCTV فوٹیجز جمشید کوارٹر کراچی اور لانڈھی نمبر 4 زمان آباد کی ہے،جس میں مطلوب ملزمان کی گینگ نے شہریوں سے رقم لوٹی اور فرار ہوگئے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم وسیم سے انکشاف ہواکہ ملزم 2011 سے کراچی کے مختلف مقامات پر لوٹ مار کی وارداتیں کرتا اور کرواتا رہا ہے۔

گرفتار ملزم سے گینگ کے دو ساتھیوں کا معلوم ہوا جسے کورنگی پولیس سال 2022 میں شہریوں سے لوٹ مار کے واردات کے دوران بعد پولیس مقابلہ گرفتار کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:شیخ رشید کی مری کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور

مزید برآں گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

Related Posts