ایک اور سمندری طوفان، کراچی میں کل سے بارش ، سردی بڑھنے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hurricane,

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ایک اور سمندری طوفان کی موجودگی کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈینیشن سینٹر نے کہا ہے کہ کراچی کے جنوب میں صلالہ کے پاس ٹراپیکل سائیکلون سسٹم موجود ہے، سمندر میں موجود طوفان کی ہوا کی رفتار 50 ناٹیکل میل ہے۔

میری ٹائم انفارمیشن سینٹرکے مطابق طوفان سے کراچی، سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو خطرہ نہیں ہے، تاہم سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر آیندہ ہفتے سمندر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اور گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سمندر میں ہوا کے کم دبائو کے باعث کراچی میں بارش کے امکانات موجود ہیں، کراچی والے ہوشیار ہو جائیں، بدھ سے بارشیں شروع ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بارش کے دوران درجنوں ہلاکتیں، کے الیکٹرک کو کروڑوں کا جرمانہ

محکمہ موسمیات کے مطابق 11دسمبر کو مغربی سسٹم کراچی میں داخل ہو رہا ہے، کراچی میں بارشوں کے بعد شدید سردی پڑنے کا امکان ہے، پیش گوئی کے مطابق 13 دسمبر سے کراچی میں سخت سردی پڑے گی۔

موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل کو موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہا،کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts