کورونا وائرس کی مزید 55 افراد میں تشخیص، 14کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کی مزید 55 افراد میں تشخیص، 14کی حالت تشویشناک
کورونا وائرس کی مزید 55 افراد میں تشخیص، 14کی حالت تشویشناک

اسلام آباد :ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، چودہ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1 اعشاریہ85 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اس موذی مرض کا شکار 14افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 17 اعشاریہ 16 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا کے 123 ٹیسٹ کیے گئے،23 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

مزید پڑھیں:افطار کے فوراً بعد سگریٹ نوشی سے امراض قلب کے خطرات بڑھتے ہیں، تحقیق

این آئی ایچ کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 81 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گوجرانوالہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.37 فیصد رہی۔

Related Posts