ترکی میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔رجب طیب اردوان کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شام میں زمینی کارروائیاں کرسکتے ہیں، ترک صدر نے خبردار کردیا
شام میں زمینی کارروائیاں کرسکتے ہیں، ترک صدر نے خبردار کردیا

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ ترکی میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر نے انتخابات کی حتمی تاریخ کے فیصلے پر دستخط کردئیے۔ رجب طیب اردوان نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ 14 مئی کو صدر اور اراکینِ پارلیمنٹ کے انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ہولی کے دوران مسلمان ماں بیٹی کو غبارے مارنا بھارت کیلئے شرمناک

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ 18 جون سے جامعات کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔ پھر گرمیوں کی چھٹیاں اور حج کے سفر کی تیاری ہوگی۔ اس لیے عام انتخابات کی تاریخ معمول سے پہلے کی رکھی گئی ہے۔

قبل ازیں ترک حکومت کا کہنا تھا کہ جو زلزلہ متاثرین اپنے علاقوں سے دیگر علاقوں کی طرف ہجرت کر گئے، ان کے ووٹ کا حق برقرار رہے گا۔ جہاں بھی زلزلہ زدگان موجود ہوں، وہیں سے ووٹ دے سکیں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ انتخابی مہم کے دوران موسیقی کا استعمال ممنوع ہے۔ ہمارے تمام نامزد امیدوار زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈ میں عطیات جمع کروائیں گے۔

خیال رہے کہ حزبِ اختلاف کی 6 پارٹیوں نے صدر رجب طیب اردوان کے خلاف اتحاد قائم کر رکھا ہے۔ تمام پارٹیوں نے متفقہ طور پر کمال قلیچ داراوغلو کو مشترکہ صدارتی امیدوار نامزد کردیا۔ زلزلے کے بعد یہ پہلے عام انتخابات ہوں گے۔

 

Related Posts