ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 39 کروڑ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 30 جون تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ارب 46 کروڑ 27 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ حکومتی انفلوز کی وجہ سے ہوا، کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 28 کروڑ 28لاکھ ڈالر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا پاکستان کیساتھ معیشت، سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافے کا خواہاں ہے۔ ڈونلڈ بلوم

مرکزی بینک کے مطابق مجموعی زرمبادلہ زخائر میں 40 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے کیساتھ 9 ارب 74 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے۔

Related Posts