کراچی:سابق وفاقی وزیر اورپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ جس طرح نواز شریف کیلئے ایئر ایمبولینس آئی، اسی طرح ایک اور ایئر ایمبولینس آنے والی ہے۔
حکومت کو آصف زرداری کو بھی باہر بھیجنا پڑے گا،ملک میں سسٹم کو لپٹتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔
نبیل گبول نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے دل کی شریانیں بھی بند ہیں، حکومت کو انہیں بھی باہر بھیجنا پڑے گا، نواز شریف کی طرح ایک اور ایئر ایمبولینس آنیوالی ہے۔
مزید پڑھیں :حکومت نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، مریم اورنگزیب