نیو یارک : برطانوی اداکارہ، ماڈل اور بھارتی فلموں میں کام کرنے والی ایمی جیکسن نے اپنے نومولود بیٹے کو روشنی قراردیدیا۔
ایمی جیکسن جو حال ہی میں ماں بنی ہیں نے اپنے پرستاروں کو ماں کے فرائض کے حوالے سے اپنے بعض اہم تجربات سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت سی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے ننھے سے بچے کے ساتھ نظر آرہی ہیں اس کے ساتھ انھوں نے جملہ لکھا ’میری زندگی کی روشنی‘۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کے ہاں بچے کی ولادت کے بعد اب آئندہ سال کے اوائل میں یہ دونوں شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں :31 سالہ بھارتی ٹی وی اداکارہ گہنا واسیستھ کو دل کا دورہ
گو کہ شادی کی تاریخ کے حوالے سے دونوں نے ابھی کسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔تاہم اس میں دنیا بھر میں موجود ان کے خاندان اور قریبی دوست شامل ہونگے۔
بھارت کی تامل فلم کی اداکارہ کو جارج نے یکم جنوری 2019کو زیمبیا میں پروپوز کیا تھا، اس حوالے سے ایمی نے کہا کہ جارج نے ان سے زیمبیا میں بجرے پر اکٹھے زندگی گزارنے کا عہد وپیمان کیاتھا۔ ایمی نے کہا کہ وہ بہت خوبصورت منظر تھا۔
یہ بھی پڑھیں :کیٹی پیری اور دعا لیپا نے بولڈ پرفارمنس سے میوزک کنسرٹ کا میلہ لوٹ لیا