بھارت میں باپ نے بیٹی کی ہیلی کاپٹر میں رخصتی کی خواہش پوری کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ajitpura village

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارت میں باپ نے ہیلی کاپٹر میں بیٹی کی رخصتی کرکے اس کی انوکھی خواہش پور کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں مہندر سولکھ نامی ایک باپ نے اپنی بیٹی کی رخصتی کو یادگار بنانے کے لیے بیٹی کو ہیلی کاپٹر میں سسرال رخصت کیا۔

مہندر سولکھ نے بتایا کہ وہ چاہتا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو عظیم الشان انداز میں گائوں سے رخصت کرے اور اِسی سلسلے میں وہ ایک سال سے سوچ رہا تھا کہ آخر کس انوکھے انداز میں بیٹی کو رخصت کیا جائے۔

دلہن کی ہیلی کوپٹر میں رخصت ہونیکی خواہش پوریمہندر سولکھ نے بتایا کہ بہت زیادہ سوچنے کے بعد اس کو یہ خیال آیا کہ وہ اپنی بیٹی کو ہیلی کاپٹر میں رخصت کرے گا۔

شادی سے دو ماہ قبل رخصتی کا یہ انوکھا انداز اپنے اہلِ خانہ اور اپنی بیٹی کو بتایا تو وہ سب بھی یہ سن کو بہت خوش ہوئے اور پھر اس کے بعد انہوں نے تیاری شروع کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رینا نامی دلہن کی انوکھی رخصتی کو دیکھنے کے لیے ایک بہت بڑا ہجوم موجود تھاتمام لوگ یہ مناظر دیکھنے کے لیے آئے۔

مزید پڑھیں :شادی سے پہلے میں اپنے شوہر کے لیے خود دلہن تلاش کر رہی تھی،شائستہ لودھی

دلہن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی سب سے الگ اور منفرد انداز میں ہو اور میری بھی یہ ہی خواہش تھی جو میرے والد صاحب نے پوری کی۔

رینا نے کہا کہ بیٹیوں کو اِس طرح رخصت کرنے سے ان کو بڑھاوا ملتا ہے اور فخر محسوس ہوتا ہے۔

Related Posts