پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عمار بیگ نے اپنے نئے پراجیکٹس میں بلال سعید اور آئمہ بیگ کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا کو دئیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران عمار بیگ نے کہا کہ میں مقامی میوزک انڈسٹری میں قدم رکھنے پر خوش ہوں اور اب تک میرے گیتوں کی 6ویڈیوز ریلیز ہوچکی ہیں۔میں نے 12 سال کی عمر میں بالی ووڈ ستاروں کے سامنے گیت گائے۔
توہین آمیز واقعہ، شبانہ اعظمی نے روتے ہوئے ننگے پاؤں گھر کا رخ کرلیا
انٹرویو کے دوران عمار بیگ نے کہا کہ مجھے گائیکی کا شوق بچپن سے ہی تھا، ہوش سنبھالا تو اپنے والد وارث بیگ کے نقشِ قدم پر چل کر میوزک انڈسٹری میں نئی راہیں متعارف کرائیں۔ میں انگریزی، اردو، پنجابی اور ہسپانوی میں گیت ریکارڈ کروا چکا ہوں۔
گلوکار عمار بیگ نے کہا کہ برطانوی سنگر ناٹی بوائز کے ساتھ نئے میوزک ٹریکس اور دھنیں بنا رہا ہوں۔ اپنے والد اور دیگر نامور گلوکاروں کی طرح ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے نیویارک یونیورسٹی سے موسیقی میں ڈپلومہ کیا اور کلاسیکل گائیکی بھی سیکھی۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی موسیقی کیلئے بول خود لکھتا، کمپوز اور پروڈیوس بھی کرتا ہوں۔ میرا اور وارث بیگ کا ہسپانوی گانا جلد ریلیز ہوگا۔ گانوں کی ویڈیوز نیا روپ دینے کیلئے امریکا میں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں جو جلد ہی ریلیز کردی جائیں گی۔