امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کشتی پر لگنے والی آگ سے آٹھ افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کشتی پر لگنے والی آگ سے آٹھ افراد ہلاک
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کشتی پر لگنے والی آگ سے آٹھ افراد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سمندر میں ساحل کے قریب لنگر انداز ہونے والی کشتی میں لگنے والی آگ کے باعث آٹھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ چار افراد کی لاشیں سطح سمندر پر آ گئیں جنہیں نکال لیا گیا۔ کشتی میں 39 افراد سوار تھے۔

کیلیفورنیا پولیس کے مطابق جس وقت آگ لگی ، کشتی اسنٹا کروز جزیرے سے چند میٹرکے فاصلے پر لنگر انداز ہوئی تھی، تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی۔ عملے کے پانچ افراد آگ سے محفوظ رہے لیکن کشتی مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی عدالت انصاف کےفیصلےکےتناظرمیں کلبھوشن یادیوکوقونصلررسائی دی گئی،ترجمان دفترخارجہ

لاس اینجلس کوسٹ گارڈز کے سیکٹر کمانڈر کیپٹن مونیکا روچسٹر کا کہنا ہے کہ ہمیں ساڑھے تین بجے ایمرجنسی مے ڈے کال میں کہا گیا کہ کشتی پر آگ لگ چکی ہے۔ شیرف براؤن کے مطابق کشتی میں آگ آکسیجن کا پروپین ٹینکس کے پھٹنے سے بھی لگ سکتی ہے جس کا اس معاملے میں قوی امکان نظر آتا ہے۔ 

اس سے قبل گزشتہ روز پاک افغان سرحد طور خم تجارتی سرگرمیوں کے لیے چوبیس گھنٹے کھلی رکھنے کے منصوبے کا آزمائشی آغاز  کردیا گیا ۔

طورخم بارڈر کو کھلا رکھنے کے معاملے پر پاک افغان سیکیورٹی حکوم نے فلیگ میٹنگ میں بات چیت کی۔ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ کسٹم اور ایف آئی اے سمیت تمام سرکاری عملہ اپنے فرائض دو شفٹوں میں انجام دے گا۔

مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد طورخم آج سے تجارتی سرگرمیوں کے لیے چوبیس گھنٹے کھلی رکھی جائے گی

Related Posts