پاک افغان سرحد طورخم آج سے تجارتی سرگرمیوں کے لیے چوبیس گھنٹے کھلی رکھی جائے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک افغان سرحد طورخم آج سے تجارتی سرگرمیوں کے لیے چوبیس گھنٹے کھلی رکھی جائے گی
پاک افغان سرحد طورخم آج سے تجارتی سرگرمیوں کے لیے چوبیس گھنٹے کھلی رکھی جائے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خیبر:پاک افغان سرحد طور خم تجارتی سرگرمیوں کے لیے چوبیس گھنٹے کھلی رکھنے کے منصوبے کا آزمائشی آغاز آج سے کردیا گیا ہے۔

طورخم بارڈر کو کھلا رکھنے کے معاملے پر پاک افغان سیکیورٹی حکوم نے فلیگ میٹنگ میں بات چیت کی۔ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ کسٹم اور ایف آئی اے سمیت تمام سرکاری عملہ اپنے فرائض دو شفٹوں میں انجام دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی آج دی جائے گی۔وزارتِ خارجہ

سرحد چوبیس گھنٹے کھلی رکھنے کے منصوبے سے پاک افغان تجارت، آمدورفت اور باہمی روابط میں تیزی آئے گی۔ وزیر اعظم عمران خان 5 ستمبر کو منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج افغانستان سے مکمل طور پر واپس نہیں جائے گی۔ طالبان سے ہونے والے امن معاہدے کے پیش نظر فوجیوں کی تعداد کم تو ضرور کریں گے لیکن ہم افغانستان میں موجود رہیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران کہا کہ افغانستان میں 8600 تک فوجی رکھے جائیں گے تاہم امریکی انٹیلی جنس افغانستان سے کہیں نہیں جائے گی تاکہ امریکا خطے کی صورتحال سے باخبر رہے۔

مزید پڑھیں: امریکی فوج افغانستان سے مکمل طور پر واپس نہیں جائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

Related Posts