امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغان طالبان کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آنے کا اشارہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغان طالبان کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آنے کا اشارہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغان طالبان کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آنے کا اشارہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن:  امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی بحالی کے لیے کہیں بہتر طریقے بھی موجود ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغان طالبان کو اس سے قبل کبھی اس طرح نشانہ نہیں بنایا گیا جیسے اب ہم بنا رہے ہیں۔ ایک عظیم امریکی سپاہی سمیت 12 افراد کا قتل کوئی اچھی بات نہیں تھی۔

Image result for Donald Trump

یہ بھی پڑھیں: امریکا نہیں جانتا کہ وہ کس قوم سےالجھ رہا ہے،افغان طالبان

صدر ٹرمپ نے کہا کہ طالبان کو معلوم ہے انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے اور اب وہ یہ نہیں جانتے کہ اس کا ازالہ کیسے ممکن ہے۔ مذاکرات کی میز پر بات چیت کے متعدد راستے موجود ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہہ چکی ہیں  کہ امریکا کے ساتھ افغان طالبان کے امن مذاکرات میں تعطل محض عارضی ہے اور یہ جلد ختم ہوجائے گا۔

امریکا کے ساتھ افغان امن مذاکرات میں تعطل محض عارضی ہے اور یہ جلد ختم ہوجائے گا۔ ملیحہ لودھی

ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں افغانستان پر بحث و مباحثے کے دوران کہا کہ اگر افغان امن مذاکرات میں حالیہ تعطل کو جلد ختم نہ کیا گیا تو تشدد میں مزید شدت آئے گی جو افغانستان کو مزید مشکلات کی طرف دھکیل دے گی۔پاکستان چاہتا ہے کہ افغان امن عمل میں حالیہ تعطل کو جلد ختم کیا جائے ، خاص طور پر اُس وقت جب امریکا اور افغان طالبان حتمی امن معاہدے کی تکمیل کے قریب تھے۔

مزید پڑھیں: امریکا افغان طالبان کے امن مذاکرات میں تعطل عارضی ہے اور یہ جلد ختم ہوجائے گا۔ ملیحہ لودھی

Related Posts