اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں امریکی سفیر نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد دی جبکہ اس موقع پر امریکی سفیر نے پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈےکی حمایت کی خواہش کا اعادہ کیا۔
امریکی سفیر سے ملاقات میں نگران وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں، تعلقات کی جڑیں باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور مشترکہ اقدار پر ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت 28 اگست تک ملتوی
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہےکہ انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے، نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ جمہوری منتقلی کے دور میں آئینی تسلسل فراہم کرے۔
نگراں وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام میں مدد کرنے میں امریکا کے کردار کو سراہا اور پائیدار ترقی کےحصول کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے کوجاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔