نفرت انگیزتقاریرکیس، بانی ایم کیوایم الطاف حسین کی ضمانت میں پھرتوسیع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Altaf hussain bail extended
نفرت انگیزتقاریرکیس، بانی ایم کیوایم الطاف حسین کی ضمانت میں پھرتوسیع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: برطانوی عدالت نےنفرت انگیز تقاریرکیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کی ضمانت میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین لندن سینٹرل کرمنل کورٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے جج کے سامنے پیش ہوئے،جس کے دوران الطاف حسین کو ایک بار پھر دفعات پڑھ کر سنائی گئیں۔

بانی ایم کیو ایم اولڈ بیلی کراؤن کورٹ کے نام سے مشہور جسٹس سویینی کے سامنے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے،واضح رہے کہ اخراجات کم سے کم رکھنے کے لیے لندن میں ویڈیو لنک سے مقدمات کی سماعت کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ 10 اکتوبر کو کراؤن پراسیکیوشن سروس نے الطاف حسین کے خلاف اگست 2016 میں اپنی تقریر کے دوران دہشت گردی کی حوصلہ افزائی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ 2006 کی دفعہ 1 (دو) کے تحت فرد جرم عائد کی تھی۔

مزید پڑھیں: لندن: نفرت انگیزتقاریرکیس، بانی ایم کیوایم الطاف حسین پرفرد جرم عائد

لندن پولیس نے انہیں رواں برس 11 جون کو نفرت انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد تین مرتبہ ان کو ضمانت ملی،اگر الطاف حسین پر جرم ثابت ہوا تو ان پر جرمانے کے ساتھ ساتھ انہیں 15 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عدالت نے بانی ایم کیو ایم پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی اور تمام ویب سائٹس سمیت اخبارات ، ٹی وی چینلز میڈیا سے دور رہنے کا حکم دیا تھا، ان کےخلاف مقدمے کا ٹرائل آئندہ برس یکم جون سے شروع ہوگا۔

Related Posts