حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا 146واں یومِ ولادت آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا 146واں یومِ ولادت ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جبکہ شاعرِ مشرق علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے مسلمانانِ برصغیر میں آزادی کیلئے تڑپ پیدا کی۔

تفصیلات کے مطابق بیسویں صدی کے عالمی شہرت یافتہ شاعر، دانشور، صوفی اور فلسفی علامہ محمد اقبال نے 9 نومبر 1877ء کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں جنم لیا جبکہ آپ نے فلسفے، عربی اور فارسی زبان پر عبور حاصل کرکے اسلامی فکر کو ترویج دینے کیلئے شاعری کی۔

پنجاب میں اسموگ، آج سے 4روز کیلئے تعطیل، دفعہ 144بھی نافذ

علامہ محمد اقبال نے مسلمانوں کو کردار و افکار کی پختگی اور راسخ ایمان کے ساتھ میدانِ عمل میں اترنے کی نصیحت کی، انگریز سامراج کی غلامی کی زنجیریں توڑنے کیلئے عزم و حوصلے کو مہمیز عطا کی اور ایثار کا درس دیا۔

بطور فلسفی علامہ اقبال کی شاعری میں جو گہرائی اور گیرائی نظر آتی ہے، وہ آج تک کسی اور شاعر کو نصیب نہ ہوسکی، اردو شاعری میں علامہ اقبالؔ کے معیار اور مقدار کی شاعری کسی اور شاعر کے ہاں نہیں ملتی۔

مسلمانوں کیلئے علیحدہ ریاست پاکستان کے قیام کیلئے علامہ اقبال کا فکر و فلسفہ اس اعتبار سے بھی بے حد اہمیت کا حامل ہے کہ آپ نے خطبۂ الٰہ آباد کے دوران مسلمانوں کیلئے الگ مملکت کا تصور پیش کیا اور مسلمانوں کی تحریکِ آزادی کو اپنی شاعری سے نئی قوت عطا کی۔

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں جہاں جہاں اردو اور فارسی شاعری پڑھی اور سمجھی جاتی ہے، وہاں علامہ اقبال کو آج یاد کیا جارہا ہے اور علامہ اقبال کی شاعری کے اسرار و رموز کو سمجھنے کیلئے تنقیدی مضامین کا سہارا لیا جارہا ہے۔ حکیم الامت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔

Related Posts