مدعی کا فلم ”لیجنڈ آف مولا جٹ“ کے خلاف تمام مقدمات سے دستبرداری کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مدعی کا ”لیجنڈ آف مولا جٹ“ کے خلاف تمام مقدمات سے دستبرداری کا اعلان
مدعی کا ”لیجنڈ آف مولا جٹ“ کے خلاف تمام مقدمات سے دستبرداری کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کے خلاف مدعی  اوریجنل مولا جٹ فلم کے پروڈیوسر نے تمام مقدمات سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد فلم ریلیز کرنے کی راہ سے تمام رکاوٹیں دور ہو گئیں۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ ”مولا جٹ“ نامی کلاسک فلم کے پروڈیوسر نے فلم کے خلاف کیسز واپس لے لیے ہیں۔

پروڈیوسر عمارہ حکمت نے انٹرٹینمنٹ پاکستان نامی آن لائن نیوز کی خبر کی تصدیق کے لیے اسے ری ٹویٹ کیا جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے خلاف کیسز ختم ہو گئے۔ 

مولا جٹ نامی اوریجنل کلاسک فلم میں سلطان راہی نے ہیرو کا کردار نبھایا جبکہ  سلطان راہی کی وفات کو 24 برس گزر چکے ہیں۔ لیجنڈری اداکار سلطان راہی نے 700 سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا۔ 

یاد رہے کہ اداکار سلطان راہی 1938ء میں موجودہ بھارتی صوبے اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔  زیادہ تر پنجابی فلمیں کرنے والے اداکار سلطان راہی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔

مزید پڑھیں: لیجنڈری اداکارسلطان راہی  کی 24ویں برسی

Related Posts