کرکٹر عالیہ ریاض نے علی یونس کے نام کی مہندی لگوالی، نکاح کل ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

کرکٹر عالیہ ریاض اور علی یونس کے نکاح کی تقریب لاہور کے نجی فارم ہاؤس پر منعقد ہوگی، جس میں قوالی نائٹ کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

چند روز پہلے عالیہ ریاض اور علی یونس کی منگنی کی رسم واہ کینٹ میں ہوئی تھی۔منگی کی سادہ تقریب واہ کینٹ میں ہوئی، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔

منگنی کی تقریب میں علی یونس کے بڑے بھائی سابق کپتان وقار یونس بھی شریک تھے۔دونوں خاندانوں نے منگنی کی اس تقریب کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی، تاہم سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر کے بعد کرکٹ کے حلقوں نے ان کو مبارکباد دینے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

31 سالہ عالیہ ریاض 62 ایک روزہ اور 83 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ عالیہ ریاض فاسٹ بولنگ میں مہارت کے ساتھ پاور ہٹنگ کے حوالے سے بھی مشہور ہیں جبکہ علی یونس سابق بینکر ہیں اور پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری بھی کرتے ہیں۔

Related Posts