کراچی: شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات کے ہمشکل آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں، ایسے میں حال ہی میں مشہور بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہمشکل بھی سامنے آگئیں۔
سوشل میڈیا اب ایک ایسا پلیٹ فارم بن گیا ہے جہاں پر صارفین کو ہر طرح کا مواد ملتا ہے اور اکثر و بیشتر تو صارفین کو اپنی پسندیدہ شخصیت کے ہمشکل بھی مل جاتے ہیں۔
اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ایسی خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ بالکل اداکارہ عالیہ بھٹ جیسی نظر آتی ہیں۔
انسٹاگرام پر ’سیلسٹی بیراگی‘ کے نام سے اکاؤنٹ بنانے والی اس خاتون نے حال ہی میں فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کے مشہور گانے ’ڈھولنا‘ پر بنائی گئی اپنی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
مذکورہ خاتون نے گلابی پھولوں کی پرنٹ والی سفید ساڑھی پہنے،’ڈھولنا‘ کے ریمکس ورژن پر پرفارم کیا جبکہ ویڈیو میں خاتون نے عالیہ بھٹ کی مقبول ترین فلم ’گنگو بائی‘ کا انداز کاپی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اچھے ہیں وہ جو زنا کرتے ہیں، بے شرم ہیں جو نکاح کرتے ہیں، عامر لیاقت کی ٹویٹ