Friday, March 29, 2024

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں نرسز کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں طبی خدمات انجام دینے کیلئے جذبۂ ہمدردی سے سرشار نرسز کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کے دوران دنیا بھر میں نرسز کی خدمات کو سراہا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق سن 1860ء میں 12 مئی کے روز جنم لینےوالی فلورنس نائٹ انجیل کو نرسنگ کے آغاز کا شرف حاصل ہوا جبکہ 19ویں صدی عیسوی میں نرسنگ کو اہمیت نہیں دی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ماں سے اظہارِ محبت کا عالمی دن 

بعد ازاں نرسنگ کی اہمیت کو سمجھنے والی انسانیت کی دوست فلورنس نائٹ انجیل نے اپنے شعبے پر بہترین مہارت حاصل کی اور دنیا پر ثابت کیا کہ نرسنگ دراصل انسانیت کی خدمت کا دوسرا نام ہے۔

ہر سال نرسنگ کے عالمی دن کے موقعے پر دنیا بھر میں فلورنس نائٹ انجیل سمیت نرسنگ میں خدمات سرانجام دینے والی دنیا بھر کی لاکھوں نرسز کو مختلف تقریبات میں سراہا جاتا ہے۔

معروف سماجی رہنما فلورنس نائٹ انجیل کو نرس کے طور پر ان کی خدمات کیلئے یاد رکھا جاتا ہے جبکہ انہوں نے شعبۂ نرسنگ پر درجنوں کتب لکھ کر دنیا بھر میں نرسنگ کی اہمیت کو اجاگر کردیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسنگ سمیت متعدد شعبہ جات معاشرتی تضادات کے باعث زبوں حالی کا شکار ہیں جبکہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے پیشِ نظر نرسنگ کی اہمیت اور بھی بڑھ چکی ہے۔

آج مختلف تقریبات کے دوران نرسنگ کے شعبے کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔ ہر سال فلورنس نائٹ انجیل کے یومِ پیدائش کے موقعے پر نرسز کا عالمی دن منایا جاتا ہے جو ایک اہم روایت بن چکی ہے۔