مولانا فضل الرحمان چندہ جمع کرکے مال بنا رہے ہیں، علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Macroeconomic indicators improving due to govt’s prudent policies: Ali Zaidi
مولانا فضل الرحمان چندہ جمع کرکے مال بنا رہے ہیں، علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے مولانا فضل الرحمان کو بلیک میلرقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان چندہ جمع کرکے مال بنا رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہاکہ مو لانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئر مین رہے لیکن ان کی جانب سے کچھ نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا سوال کیا کہ کیا مولانا فضل الرحمان کشمیر فتح کرنے اسلام آباد آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی ماضی کی حکومتوں کا کارنامہ ہے کہ ایسے شخص کو کشمیر کمیٹی کا سربراہ بنایا جسے آدھی جگہوں کے تو ویزے ہی نہیں ملتے تھے، فضل الرحمان  کشمیر کے لیے کچھ  نہیں کرسکے، اب کیا وہ کشمیر فتح کرنے کے لیے اسلام آباد آرہے ہیں، دھرنے کے نام پر وہ صرف مال بنارہے ہیں۔

ایک سال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت تو جیل میں ہے جنہوں نے صرف فیری سروس ہی نہیں 50 ایئرپورٹ بھی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

کراچی میں کچرے کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ کچرے اٹھانے والوں نے اپنی ذمے داری پوری کرنا شروع کردی ہے، لیکن کراچی پرانی تصاویر میں زیادہ اچھا لگتا ہے، کے پی ٹی کی 1200 ایکڑ زمین پر قبضہ کرلیا گیا ہے، ملک کے شعبوں کو تعمیر نو کی ضرورت ہے۔

Related Posts