کورونا سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے، علی زیدی نے وائرس کو شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی این ایس سی نے تین سالوں میں 930 ملین روپے قومی خزانے میں جمع کرائے، علی زیدی
پی این ایس سی نے تین سالوں میں 930 ملین روپے قومی خزانے میں جمع کرائے، علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور  کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی نکلا، وائرس کو  شکست دینے کے بعد علی زیدی نے کہا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حال ہی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے وزیرِ بحری امور نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے اور اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آگیا ہے۔

پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے عوام کی دعاؤں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو بیماریوں اور پریشانیوں سے دور رکھے۔ انہوں نے عوام کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ماسک پہننا نہ چھوڑنے کی ہدایت بھی کی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی اور ن لیگی رہنما سینیٹر مصدق ملک بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

 ٹوئٹر پرگزشتہ ہفتے اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ مجھے ابھی ابھی بتایا گیا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا جس کا مطلب یہ ہے کہ مجھے قرنطینہ میں جانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: علی زیدی اور ن لیگی رہنما مصدق ملک بھی کورونا وائرس کا شکار

Related Posts