وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے والد رہا ہو گئے ، وہ جلد جیل میں ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے بلاول بھٹو زرداری کا سوال شیئر کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے 2 روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے پوچھا کہ ابو بچاؤ مہم کون چلا رہا ہے؟
وزیر بحری امور علی زیدی نے وزیر اعظم سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام لوگ ابو بچاؤ مہم چلانے میں مصروف ہیں جن کے والد ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں لیکن وہ جلد جیل میں ہوں گے۔
All those who’s Abu’s are out of jail on bail but will be back in jail soon! https://t.co/dMvNG4IRLC
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) December 20, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہر حرکت اسے سیاسی اختتام کے قریب کرتی جارہی ہے جبکہ ان کا طرزِ عمل موجودہ دور سے مطابقت نہیں رکھتا۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے بھارتی آرمی چیف کا بیان شیئر کیا کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال کسی بھی وقت خراب ہوسکتی ہے جبکہ بھارت کو حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیارہونا چاہئے۔
مزید پڑھیں: مودی کا ہر عمل اسے سیاسی اختتام کی طرف کھینچ رہا ہے۔علی زیدی