عبایالازمی قراردیےجانےکےحکم نامےکی منسوخی پروزیرمملکت کاردعمل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
عبایالازمی قراردیےجانےکےحکم نامےکی منسوخی پروزیرمملکت کاردعمل
وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمدخان کاخیبرپختونخوا میں حجاب لازمی قراردیے جانے کے حکم نامے کی منسوخی پرمایوسی کااظہارکرتے ہوئے کہناتھا کہ وہ اس حوالےسے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سے بات کریں گے۔

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمدخان کاخیبرپختونخوا میں حجاب لازمی قراردیے جانے کے حکم  نامے کی  منسوخی پرمایوسی کااظہارکرتے ہوئے کہناتھا کہ وہ اس حوالےسے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سے بات کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنےپیغام میں علی محمدخان کاکہناتھا کہ  خیبر پختونخوا میں اسکول کی بچیوں کے لیے حجاب کو لازمی قرار دینا احسن اقدام ہے اور عین اسلام اور مدنی ریاست و آئین کے مطابق ہے۔

 اس فیصلے کو عجلت میں واپس لینے کے اقدام سے میں متفق نہیں، اس فیصلے کو واپس بحال کیا جائے!

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سے بات کریں گے۔

 تین روز قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر فیمیل پشاور نے ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں ضلع ہری پور میں اسکول کی طالبات کے لیے عبایا یا چادر لینے کو لازمی قرار دیا گیا تھا، بعدازاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری ایجوکیشن کو نوٹی فکیشن منسوخ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا۔