العزیزیہ ریفرنس، اضافی دستاویزات جمع کرانے اور نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz-Sharif
العزیزیہ ریفرنس، اضافی دستاویزات جمع کرانے اور نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے اور نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی متفرق درخواستیں منظورکرلیں۔

نواز شریف کی جانب سےالعزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پت مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ۔ دور ان سماعت نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور نیب کی جانب سے سردار مظفر اور جہانزیب بھروانہ پیش ہوئے۔

دور ان سماعت اضافی دستاویزات جمع کرانے اور نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی متفرق درخواستیں منظور کرلی گئیں ۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ نئے ججز کے آنے کے بعد ڈویژن بنچز تبدیل ہوئے ہیں،فائل چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں، وہ اس معاملہ کو دیکھیں گے کہ کیس نئے ڈویژن بنچ میں جاتا ہے یا خصوصی بنچ بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کی احسن اقبال پرشدید تنقید، دوسرے درجے کا رہنما قرار دے دیا

خواجہ حارث نے کہاکہ یہ بنچ پہلے اس کیس کو سن چکا ہے، بہتر تو یہی ہے کہ اسی بنچ میں سماعت ہو۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اگر یہی بنچ بنا تو اس کے لیے چیف جسٹس خصوصی ڈویژن بنچ تشکیل دیں گے۔العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی گئی۔

Related Posts