اے کے ایف کا بے سہارا، غریب افراد کیلئے سستا تندور اسکیم کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے کے ایف کا بے سہارا، غریب افراد کیلئے سستا تندور اسکیم کا آغاز
اے کے ایف کا بے سہارا، غریب افراد کیلئے سستا تندور اسکیم کا آغاز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: الخدمت فاؤنڈیشن (AKF) نے رمضان کے مقدس مہینے میں معاشرے کے غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سستا تندورا سکیم کا آغاز کردیا ہے۔

غریب اور متوسط طبقے کو اسکیم کے تحت قائم تندور میں 50 فیصد رعایت دی جارہی ہے، بے سہارا طبقات کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ اسکیم مہنگائی سے متاثرہ معاشرے کے متوسط طبقے کو بھی راحت فراہم کر رہی ہے۔

جماعت اسلامی (جے آئی) سے منسلک فلاحی تنظیم کے صوبائی ترجمان نور الواحد جدون کے مطابق تنظیم نہ صرف بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متاثر ہونے والے بے سہارا افراد کو ریلیف فراہم کر رہی ہے بلکہ مزید اقدامات بھی کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں، انہوں نے کہا کہ تنظیم نے صاحب حیثیت افراد کی مالی مدد سے سستا تندور اسکیم بھی شروع کی ہے اور اس کے تحت لوگوں کو 50 فیصد ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:اورسیز پاکستانی انتخابات کیلئے 20 ارب روپے عطیہ دینے کو تیار ہیں، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر صوبے کے 15 اضلاع میں 37 تندور قائم کیے گئے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر 20000 سے زائد افراد کو ریلیف فراہم کرتے ہیں۔

Related Posts