مظفرآباد:وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے معیار تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں، محکمہ تعلیم میں اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں۔
سٹی اسکول سسٹم مظفرآباد کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرکاکہنا تھا کہ این ٹی ایس کے ذریعے محکمہ تعلیم سے سفارش کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ تعلیم کے شعبہ میں بہتری سے تمام سیکٹرز میں بہتری آئے گی۔معیاری تعلیمی اداروں کا قیام ہماری ترجیحی ہے۔
راجہ فاروق حیدرکاکہناتھا کہ کوالٹی آف ایجوکیشن پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔ کوالٹی ایجوکیشن سے ہمارے سسٹم میں بہتری آئے گی۔ا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے آزادکشمیر کے اندر نظام تعلیم کی بہتری اور اس شعبہ سے سفارشی کلچر کے خاتمہ کا تہیہ کر رکھا ہے۔
این ٹی ایس کے ذریعے بلا تخصیص اہل افراد کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔نظام تعلیم کی بہتری کے لیے قابل اساتذہ ناگزیر ہوتے ہیں۔اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ کی صلاحتیوں کو بیدار کریں اور انہیں شعور اور علم وآگاہی کی دولت سے آرائستہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے آتے ہی عام آدمی کی زندگی سہل کرنے کیلئے سٹیزن پورٹل کا اجراء کیا، اعظم سواتی