نصرت فتح علی سفر نہیں کرسکتے تھے، آنند بخشی دیکھ کر رو پڑے۔اجے دیوگن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نصرت فتح علی سفر نہیں کرسکتے تھے، آنند بخشی دیکھ کر رو پڑے۔اجے دیوگن
نصرت فتح علی سفر نہیں کرسکتے تھے، آنند بخشی دیکھ کر رو پڑے۔اجے دیوگن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار اجے دیوگن نے آنجہانی کلاسیکل گلوکار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نصرت فتح علی خان سفر نہیں کرسکتے تھے جسے دیکھ کر ایک مرتبہ بھارتی نغمہ نگار آنند بخشی روپڑے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ٹی وی میزبان یاسر حسین نے نصرت فتح علی خان اور آنند بخشی کے متعلق اجے دیوگن کا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں بھارتی فلم ایکٹر نے دونوں فنکاروں کی تعریف کی۔

یاسر حسین کے شیئر کیے گئے ویڈیو کلپ میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے دل جلے فنکار اجے دیوگن نے کہا کہ نصرت فتح علی خان کا وزن بہت زیادہ تھا۔ وہ سفر نہیں کرسکتے تھے، انہوں نے بھارتی نغمہ نگار آنند بخشی سے کہا کہ آپ میرے پاس آئیے، ہم مل کر گانا بنائیں گے۔

ویڈیو کلپ میں اجے دیوگن نے مزید کہا کہ نصرت فتح علی خان گاڑی میں فٹ نہیں ہوسکتے تھے، لیکن آنند بخشی سمجھے کہ یہ پاکستان سے آئے ہیں، اس لیے ان کی انا بہت بڑی ہے۔ بخشی صاحب گانا لکھ کر بھیجتے تھے تو نصرت صاحب کو پسند نہیں آتا تھا۔

بھارتی اداکار اجے دیوگن نے کہا کہ نصرت فتح علی خان آنند بخشی کا گانا مسترد کردیتے تھے۔ نصرت صاحب گانے کی دھن بنا کر بھیجتے تھے تو بخشی صاحب کہتے تھے کہ یہ بکواس ہے۔ کم و بیش 15 سے 20 روز تک تخلیقات مسترد کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

اجے دیوگن نے کہا کہ ایک دن نصرت فتح علی نے کہا کہ مجھے اٹھاؤ اور آنند بخشی کے پاس لے چلو۔ بخشی صاحب پہلی منزل پر رہائش پذیر تھے۔ نصرت صاحب کے ساتھ 7 سے 8 لوگ تھے جو انہیں اٹھاتے تھے۔ جب آنند بخشی نے یہ حال دیکھا تو روپڑے۔

انہوں نے کہا کہ آنند بخشی نے جب باہر آکر دیکھا تو جذباتی ہو کر روئے اور ہاتھ جوڑ لیے کہ میری انا اتنی بکواس تھی کہ میں آپ کی بنائی ہوئی دھنیں مسترد کررہا تھا۔ آپ چلیے، میں آپ کے ساتھ وہیں آ کر گیت لکھوں گا اور ہم مل کر گانا بنائیں گے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

خیال رہے کہ اِس سے قبل غزل گائیکی اور قوالی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی 73ویں سالگرہ منائی گئی جنہیں ہر طبقے اور ہر عمر کے لوگوں نے پسندیدگی کی سند عطا کی۔

نصرت فتح علی خان معروف پاکستانی قوال، موسیقار اور گلوگار کے طور پر ابھرنے سے قبل فیصل آباد میں قوالی کیلئے مشہور گھرانے میں پیدا ہوئے، ان کے والد فتح علی خان اور تایا مبارک علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال مانے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: قوالی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی 73ویں سالگرہ

Related Posts