کراچی سے ائیر ٹیکسی سروس شروع، کرایہ جان کر ہوش اڑجائیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد سے ائیر ٹیکسی سروس شروع کردی گئی ہے جو ابتدائی طور پر ملک کے 2 صوبوں میں شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے کراچی میں ائیر ٹیکسی سروس کا آغاز ہوا جو ابتدائی طور پر بلوچستان اور سندھ کے ائیرپورٹس سے فضائی سفر کی سہولیات فراہم کرے گی جسے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ توسیع دینے کا عزم کر لیا گیا ہے۔

ترجمان اسکائی ونگز کا کہنا ہے کہ ائیر ٹیکسی سروس کیلئے تعارفی کرایہ 95 ہزار روپے فی گھنٹہ مقرر کیا گیا ہے جس میں بیک وقت 3 افراد بیٹھ کر فضائی سفر کرسکیں گے۔ کچھ ہی عرصے بعد ائیر ٹیکسی سروس دیگر صوبوں میں بھی شروع کی جائے گی۔

دریں اثناء چین میں تیار کردہ بجلی سے چلنے والی ائیر ٹیکسی کی تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل ہوگئی۔ آٹو فلائٹ نامی کمپنی نے الیکٹرک ائیر ٹیکسی کو پراسپیریٹی کا نام دے دیا ہے جس میں بیک وقت 5افراد بیٹھ سکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے (اے پی پی) کا کہنا ہے کہ ائیر ٹیکسی 200کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ سے زیادہ 250 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گزشتہ روز ہی ائیر ٹیکسی کے طیارے نے شین زن کی شیکو کروزہوم پورٹ سے زوہائیکی جیو زورپورٹ تک اڑان بھری۔

Related Posts