شہروں میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے کینسر کا مرض پھیل رہا ہے۔میڈیکل سائنس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سگریٹ کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے کینسر کا مرض پھیل رہا ہے۔میڈیکل سائنس
سگریٹ کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے کینسر کا مرض پھیل رہا ہے۔میڈیکل سائنس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میڈیکل سائنس کے مطابق شہروں میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے کینسر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور صرف سگریٹ پینے والے افراد نہیں بلکہ تمام ہی لوگ جو آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں، انہیں اپنا میڈیکل چیک اپ ضرور کرانا چاہئے۔

نئی دہلی میں 28 سالہ خاتون کو جب ہسپتال لایا گیا تو ان کا پھیپھڑوں کا کینسر آخری اسٹیج میں داخل ہوچکا تھا۔ڈاکٹرز یہ جان کر حیرت زدہ رہ گئے کہ خاتون نے زندگی بھر کبھی سگریٹ کو ہاتھ تک نہیں لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کھانے میں انڈے کے استعمال سے بے اولادی سے بچاؤ ممکن ہے۔ جدید طبی تحقیق

خاتون کے چیک اپ سے پتہ چلا کہ فضائی آلودگی کے باعث وہ کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوئیں۔ دہلی کے مشہور گنگا رام ہسپتال میں علاج کے دوران یہ تلخ حقیقت سامنے آئی کہ شہر کی زہریلی اور شدید آلودہ فضا نے انہیں زندگی سے دور کردیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی فضائی آلودگی کی وجہ سے کینسر کے کیسز دیکھنے میں آئے ہیں، تاہم اس سے قبل مریضوں کی عمریں 30 سال سے زائد تھیں۔

ا س سے قبل  جدید تحقیق سے پتہ چلا  کہ دُنیا میں  بہتر اور طویل زندگی کا راز مثبت رویہ، بلند حوصلہ  اور اپنے ہر عمل کے بہتر نتائج کی اُمید ہے۔ بلند حوصلہ اور اُمید رکھنے والے لوگ مایوس افراد کے مقابلے میں طویل عمر پاتے ہیں۔

نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے تحقیقی جریدے میں ایک رپورٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ لوگ 85 سال اور اس سے زیادہ عمر کیسے پاتے ہیں؟ اور ایسے کون سے عوامل ہیں جن کے تحت کسی بھی شخص کی زندگی اتنی طویل ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: بہتر اور طویل زندگی کا راز مثبت رویہ اور بہتر نتائج کی اُمید ہے۔جدید تحقیق

Related Posts