ٹیسٹ کٹس کی قلت: آغا خان اسپتال نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ بند کردیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aga Khan Hospital stops coronavirus tests due to kits shortage

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آغا خان اسپتال میں ہفتہ کو کٹس کی قلت کے باعث کورونا وائرس کے نئے مریضوں کے ٹیسٹ بند کردیئے گئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ کورونا وائرس کی اسکریننگ اور جانچ کیلئے عارضی طور پر کوئی نیا مریض نہیں لے سکتے ہیں۔

انتظامیہ نے کہا کہ نئی کٹس کی آمد کے بعد خون کے نمونے جانچ کے لئے قبول کیے جائیں گے۔

جمعہ کی رات مختلف ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر زیرگردش تھیں جن میں آغا خان اسپتال میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر لوگوں کو پریشان دکھایا گیا تھا کیونکہ سیکورٹی نے عوام کوداخلے سے منع کردیا تھا۔

اس سے قبل سول ہسپتال کراچی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد سے کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لئے استعمال ہونے والی 200 کٹس حاصل کی تھیں اور کورونا وائرس کی جانچ شروع کی تھی۔

مزید پڑھیں:287زائرین کے ٹیسٹ،مزید15افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، مرتضیٰ وہاب

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال کے ڈاکٹر خادم حسین قریشی نے آگاہ کیا تھا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سے مطلوبہ کٹس وصول کرنے کے بعد سول اسپتال نے کورونا وائرس کی جانچ شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی انفلوئنزا لیب میں جانچ کی سہولت چوبیس گھنٹے دستیاب ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ایک کورونا وائرس کاؤنٹر بھی قائم کیا جارہا ہے تاکہ وائرل بیماری کے مشتبہ مریضوں کی رہنمائی ، آگاہی اور تعلیم دی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ مشتبہ مریضوں کو تاریخ اور ٹیسٹ کیلئے ضرورت ہو تو کنٹرول روم بھیجا جائے گا۔

Related Posts