وزیر اعظم عمران خان ہمسایہ ملک چین کے دو روزہ دورے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان ہمسایہ ملک چین کے دو روزہ دورے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے
وزیر اعظم عمران خان ہمسایہ ملک چین کے دو روزہ دورے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہمسایہ ملک چین کے 2 روزہ کامیاب دورے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ رخصت ہوتے وقت چینی وزارتِ خارجہ حکام اور اعلیٰ قیادت نے وزیر اعظم اور وفاقی وزرا کو الوداع کہا۔

  وزیراعظم عمران خان کو وطن واپس روانہ ہوتے وقت چین کی مسلح افواج کے مستعد اور چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ وزیر اعظم   عظیم دوست ملک چین سے خصوصی طیارے میں روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان مسلم امہ کی بہترین شخصیت قرار

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، عبدالرزاق داؤد اور زبیر گیلانی کے ساتھ ساتھ دیگر حکام بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ نور خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بیجنگ میں  چینی صدر سے ملاقات کی جس کے دوران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ خطے کی مجموعی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران مسئلۂ کشمیر کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی بین الاقوامی برادری کے سامنے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے چینی صدر کو آگاہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل 66 روز سے کرفیو نافذ ہے جبکہ اس دوران بھارتی فوج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ پاکستان خطے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان اور چینی صدر کی بیجنگ میں ملاقات: مسئلہ کشمیر پر گفتگو

Related Posts