دو غیر ملکی پروفیسرز کے بعد طالبان نے افغان فورسز کے 10 اہلکار رہا کر دیئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

10 afghan soldiers
10 afghan soldiers

کابل : دو غیر ملکی پروفیسرز کے بعد طالبان نے افغان فورسز کے 10 اہلکاروں کو بھی رہا کر دیا۔

چند روز قبل افغان طالبان نے تین رہنماؤں کے بدلے دو غیر ملکی پروفیسرز کو رہا کیا تھا اور اس فیصلے کو وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت عالمی سطح پر خوب سراہا گیا تھا اب اطلاعات ہیں کہ طالبان نے افغان فورسز کے 10 اہلکاروں کو بھی رہا کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل کمیونٹی فار ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی تنظیم کے توسط سے طالبان نے افغان فورسز کے 10 اہلکاروں کو افغان حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

آئی سی آر سی حکام کے مطابق طالبان نے افغان فورسز کے اہلکاروں کو صوبے ہلمند کے ضلع نہر سراج میں ہمارے سپرد کیا اور پھر ہم نے انہیں لشکر گاہ منتقل کیا جہاں انہیں افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔

واضح رہے کہ  امریکا نے غیر ملکی افراد کی رہائی پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغانستان سے غیر ملکی افراد کی رہائی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے غیر ملکی افراد کی رہائی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔وزیر خارجہ

Related Posts