لاہور:اسپنرز کے لیے خصوصی کیمپ ہفتے کے روز سے قومی کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ہونے والے اس کیمپ میں کھلاڑیوں کو مختلف سیشنز میں سخت ٹریننگ کے ذریعے اپنی مہارت دکھانے اور فٹنس جانچنے کا موقع ملے گا تاکہ وہ چیلنجنگ کنڈیشنز میں ٹریننگ کرکے خود کو سری لنکا کے دورے کے لیے تیار کرسکیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ورلڈ ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخرزمان اور عابدعلی کو کیمپ میں شامل کرلیا ہے جبکہ افتخار احمد اور اسامہ میر کو کیمپ سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے اس کے علاوہ فہیم اشرف بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے فاسٹ بولرز کے کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔
10 جون۔اسپن بولرز کے کیمپ کے شیڈول کے مطابق تمام کھلاڑی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں صبح دس بجے سے بارہ بجے تک اور پھر ڈھائی بجے سے ساڑھے چار بجے تک ٹریننگ کریں گے۔
میڈیا کو صبح کے سیشن میں کوریج کی اجازت ہوگی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن صبح کے سیشن کے اختتام پر میڈیا سے بات کریں گے۔
11 اور 12 جون کو تمام کھلاڑی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے چار بجے تک ٹریننگ کریں گے۔
13جون کو تمام کھلاڑی ڈھائی بجے سے ساڑھے چار بجے تک ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گے۔ ٹریننگ سیشن سے قبل ایک کھلاڑی میڈیا سے بات کرنے کے لیے دستیاب ہوگا۔
14 اور 15 جون کو دونوں دن ایل سی سی اے گراؤنڈ میں صبح اور دوپہر کے ٹریننگ سیشنز ہونگے۔ میڈیا دوپہر کے سیشن کی کوریج کرسکتا ہے۔
کیمپ سے متعلق معلومات کے لیے احسن افتخار ناگی (03040557586) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ میڈیا آپریشنز کے لیے شکیل خان (03018440284) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
کیمپ میں مدعو کیے گئے اسپنرز: ابرار احمد، علی اسفند،عرفات منہاس،فیصل اکرم، محمد جنید، مہران ممتاز، مبصرخان، نعمان علی، قاسم اکرم، ساجد خان، سفیان مقیم اور زاہد محمود شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:اچھے بولرز تھوک سے گیند چمکائے بغیر اپنا کام دکھاجا ئیں گے، ثقلین مشتاق
کیمپ میں شامل بیٹرز کے نام: عبداللہ شفیق، عابدعلی، حارث سہیل، حسیب اللہ، حسین طلعت، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث، محمد حریرہ،عمیر بن یوسف،صائم ایوب، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور طیب طاہر شامل ہیں۔