چین کے سفیر ہاؤ جنگ کی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات، دوطرفہ امورپرتبادلہ خیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

umar ayub chinese ambassador
چین کے سفیر ہاؤ جنگ کی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات، دوطرفہ امورپرتبادلہ خیال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چین کے سفیر ہاؤ جنگ نے وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاکہ نئے سال میں پاک چین تعلقات میں مزید وسعت لائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تمام منصوبے مقرر کردہ مدت کے اندر مکمل کر لیے جائیں گے۔

عمر ایوب خان نے کہاکہ ملک میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے 40 لائسنسز کی جلد بولی منعقد کی جائے گی ۔انہو ںنے کہاکہ آئندہ سال تیل و گیس کی تلاش کیلئے ایک سو کنویں کھودے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف اہداف،کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے قانون مزید سخت کرنیکا فیصلہ

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری توانائی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چینی سفیر نے کہاکہ چینی کمپنیاں پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش اور بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں ۔

Related Posts